لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اراکینِ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے حضرت فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782ویں عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر بتول سے شروع ہوکر خیمہ کربلا پر اختتام پذیر ہو گا۔ دریں اثنا ء خواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپورکا دورہ کیا۔ اجلاس میں بہاولپور میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی ہمراہ ہیں۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی ہمراہ ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کا دورہ ساہیوال،بہاولپور،عرس بابافریدؒ، محرم انتظامات کا جائزہ
Jul 11, 2024