امام حسینؓ انسانیت کے ہیرو،قربانی کی یاد ہمیشہ قائم رہیگی:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

Jul 11, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ عزاداری آئینی و مذہبی حق ہے جس پرکوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ عزاداری میں درپیش مسائل کے موثر اور فوری حل کیلئے حکومت صوبائی و اضلاعی سطح پر محرم کنٹرول رومز قائم کر ے اور انہیں ٹی این ایف جے پنجا ب کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط بنائے۔ ٹی این ایف جے کے مرکز سے علامہ آغا سید حسین مقدسی کا جاری کردہ 14 نکاتی ضابطہ عزاداری ایام عزا کا بہترین چارٹر اور امن و امان کی ضمانت فراہم کرتاہے۔ حکومت لائسنسی و روایتی عزاداریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب انتظامیہ کے غلط ایس او پیز کا فوری نوٹس لیں۔ امام حسینؓ فقط کسی ایک مکتب نہیں،تمام عالم انسانیت کے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانی کی یاد ہمیشہ قائم رہے گی۔ 

مزیدخبریں