گورنر پنجاب سے مہرین انور راجہ کی ملاقات،ملکی حالات و سیاست پر تبادلہ خیال

Jul 11, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات، ملاقات میں ملک کے مجموعی حالات اور سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہرین انور راجہ نے پورے ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں سیاحت کے شعبے میں پوٹینشل پر روشنی ڈالی۔ گورنر پنجاب نے کہا صوبہ پنجاب میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینی سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ معاشی ترقی سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

مزیدخبریں