افغانستان سمیت عالمی تنازعات پر  کانفرنس   18 تا  21 جولائی بحرین میں  ہوگی

Jul 11, 2024

ماناما (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان سمیت عالمی تنازعات پر بحرین میں 18 تا 21 جولائی کو ماناما مذاکرات ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ سٹڈیز نے کیا ہے۔ پاکستان، بھارت خفیہ اداروں کے افسر بھی شرکت کریں گے۔ نئی حکومتوں کے قیام کے بعد پہلی بار کسی عالمی فورم پر اکٹھے ہونگے۔ ماناما مذاکرات میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے افسر بھی شرکت کریں گے۔ ماناما مذاکرات میں امریکہ، برطانیہ دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن تقریب میں گفتگو کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈ سے ایف سولہ طیارے یوکرائن پہنچ رہے ہیں۔ یوکرائن کے لئے دو روز میں ناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائے گا جس میں اسکی نیٹو رکنیت کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

مزیدخبریں