لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 9مئی کو گوجرانوالہ میں جلائو گھیرائو کیس میں صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اینٹی کرپشن مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے حافظ فرحت عباس کی درخواست سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔ عدالت نے فریقین کو درخواست گزار کو غیر قانونی تنگ اور ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو اینٹی کرپشن کی انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے فرحت عباس کیخلاف انکوائریاں شروع کیں، انکوائریوں اور مقدمات کی تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات نہیںہیں، اینٹی کرپشن کو مقدمات اور انکوائریوں کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور گرفتاری سے روکا جائے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار طلب کرنے کے باوجود انکوائری میں شامل نہیں ہو رہے۔