اسلام آباد(خبرنگار) تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام( ف) کے درمیان رابطوں کا معاملہ پر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کے نام ابھی تک جے یو آئی ف کو نہیں بھجوائے گئے اس حوالے سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نام آئیں گے تو پھر ہم اپنی کمیٹی پر غور کریں گے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان اختلافات کے پہاڑ ہیں،جے یو آئی ف کی وجہ سے اگر پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہوتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔