اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پرخاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف کی جانب سے جج افضل مجوکا کی عدالت میں دو درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ ایک درخواست میڈیکل بورڈ کے ذریعے میڈیکل اوپینین لینے کیلئے دائر کی گئی، دوسری درخواست عدت کے معاملہ پر اسلامی نظریاتی کونسل، فیڈرل شریعت کورٹ اور اسلامی سکالرز کی رائے لینے سے متعلق دائر کی گئی ہے۔ سماعت آج ہو گی۔