پاکستانی طالبات نے کھانوں کے عالمی مقابلے میں سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے

کراچی (نیٹ نیوز) کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سندھ کی طالبات نے سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ ملائیشیا میں کھانوں کا عالمی مقابلہ بیٹل آف شیفز 2024 منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شیفز نے شرکت کی۔ عائشہ علی اور سحرش ایوب نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ارم شیخ اور فاطمہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔

ای پیپر دی نیشن