عبدالقیوم خان کی آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات تاریخ کا حصہ :اخترڈار

Jul 11, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان جہد مسلسل اور ایک تاریخ کی حیثیت رکھتے ہیںمجاہد اول عبدالقیوم خان کی آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد اور گرانقدر خدمات تاریخ کا حصہ ہیں طویل صف بندی جدوجہد اور شہادتوں کی داستان نوجوانان کشمیر کیلئے مشعل راہ ہیں آج کے دور میںایسی ایماندار، مخلص اور بے لوث قیادت کا فقدان ہے موجودہ سیاسی قیادت ،اکابرین اور خصوصاً نوجوانوںکو انکی زندگی کا مطالعہ کرتے ہوئے مستحکم پاکستان اور آزادی کشمیر کیلئے انکے دیکھائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا یہ باتیں چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پرملاقات کرنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیں اختر اقبال ڈار نے کہاکہ میں نے سردار عبدالقیوم خان کی شفقت ،محبت اور صحبت میں بہت کچھ سیکھا ہے جو میرے لیے اثاثہ ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اورآزاد کشمیر میں استحکام ،رواداری اور اس کی مضبوطی کیلئے سردار عبدالقیوم خان جیسی قیادت کی ضرورت ہے آج مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آج کی قیادت اپنی صلاحتیں استعمال کرنیکی بجائے اقتدار کے مزے لینے میں مشغول ہیں ۔

مزیدخبریں