خواجہ آصف کو نہر میں چھلانگ لگانے سے  فرصت ملے تو دفاع پر توجہ دیں:  بیرسٹر سیف

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف دفاعی امور میں کم اور زیادہ تر نہروں میں ڈبکیاں لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ خواجہ آصف کو نہر میں چھلانگ لگانے سے فرصت ملے تو ملکی دفاع پر توجہ دیں گے۔ خواجہ آصف جب اپوزیشن میں تھے تو قومی سلامتی معاملات پر زہر اگلتے تھے۔ قومی اسمبلی کے فلور پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن