نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ، شرعی حدود و قیود ہیں: راغب نعیمی

Jul 11, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ، شرعی حدود و قیود ہیں۔ ان امورکے بارے میں بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں۔ سوشل میڈ یا کا منفی استعمال غیر اخلاقی، غیر شرعی اور قانونی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اسلامی نظر یاتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے۔ شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے۔

مزیدخبریں