اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر ریلیف یکم جولائی 2024ء سے ملے گا۔ وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن اور اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہو گا۔ یکم جولائی 2024ء، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔ پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہو گا۔ ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کے تعین میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔