اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟ اس بارے میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں فیصلے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی۔ سپریم کورٹ نے منگل کے روز مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔