لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پہلی خاتون جج بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب آج ہوگی۔ وہ 53 ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔ گورنر پنجاب ان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے تمام جج، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزراء شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں صدر نے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظور دیدی۔ صدر زرداری نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے۔