جنرل ساحر شمشاد کی روسی نائب وزیر دفاع، اہم عسکری، سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں  

Jul 11, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین، روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینڈیکٹوف اور روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل ایس وائی اسٹراکوف سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران، شرکاء نے باہمی رابطوں، تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول دوطرفہ عسکری و  تکنیکی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کی لعنت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

مزیدخبریں