بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے، نوازشریف، اسحاق ڈار کی ملاقات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن