حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کولوتارڑ کے قریب شہید چوک میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے غریب مزدورملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کولوتارڑ کے رہائشی مستری محمد نواز کا اٹھارہ سالہ بیٹا ارسلان شہید چوک میں محنت مزدورکررہا تھا کہ اچانک زیر تعمیر دیوار گرگئی جس کے تلے دب کروہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کو اسے ملبہ سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حافظ آباد:زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدورملبہ تلے دب کر جاں بحق
Jul 11, 2024