چیئرمین ، سی ای او کی زیر صدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کی زیر صدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 107واں اجلاس ہوا،اجلاس میں 2نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 105ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری اور گوجرانوالہ ڈویژن کی 12تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے بڈنگ ڈاکومنٹس / آر ایف پیز کی منظوری کیلئے پیش کئے گئے، ایجنڈا ون(گزشتہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس)کے منٹس کی منظوری دے دی گئی جبکہ 12تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے پیش کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن