ڈی ایس پی کی کاوش سے کوٹ لدھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ 

گوجرانوالہ+قلعہ دیدار سنگھ+ایمن آباد  (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت )ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی کاوش سے کوٹ لدھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مدرسہ دارالعلوم تعلیم القران میں لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دینی مدرسہ کے طلبہ اور شہریوں نے خون کے عطیات دئیے اور100سے زائد خون کے بیگ اکٹھے کئے گئے۔کیمپ میں ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ،سید اظہر حسین شاہ، چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمدو دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ سندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھیلیسیمیااور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے لئے خون کی فراہمی کامشن کامیابی سے جاری ہے انسانیت کی خدمت کے اس کام میں ہزاروں افراد اپنے خون کا عطیہ دے کر دکھی خاندانوں کے لئے امید اور ڈھارس کا باعث بنے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپس میں اکٹھے کئے گئے خون کے عطیات زندگی کے لئے ترستے ہوئے معصوم مریض بچوں کے چہرے پر جو مسکراہٹ لاتے ہیں وہ بلاشبہ بیش قیمت ہے۔

ای پیپر دی نیشن