ڈپٹی کمشنرکا پاک آرمی کے آفیسرزکے ہمراہ ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ 

Jul 11, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے پاکستان آرمی کے افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم محرم الحرام ضلعی کنٹرول روم اور سال بھر 24/7 چلنے والے ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا،کنٹرول روم میں مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی فول پروف سکیورٹی اور سرویلنس و مانیٹرنگ کے لیے جدید آئی پی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر دفتر اور وزارت داخلہ پنجاب میں لائیو مانیٹر کیا جائے گا،پاکستان آرمی کے دورہ کرنے والے افسران نے ضلعی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور افسران و متعلقہ محکموں(ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، گیپکو، واسا، ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن و میونسپل کمیٹیز، سول ڈیفنس، جی ڈبلیو ایم سی)اور دیگر کی ذمہ دارانہ ڈیوٹی ادائیگی کو سراہا اور کہا فیلڈ میں اپنے محکموں کے نمائندوں سے مربوط کوارڈینیشن رکھیں، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کا فعال کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں