ایمن آباد: اداروں کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود،تاحال ایم ڈی واساکی  سیٹ پرمستقل تعیناتی نہیں ہو سکی    

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )تمام حکومتی اداروں کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی۔ بجٹ میں عوام کے سرکاری اداروں کو اربوں روپے کے فنڈز تفویض کیے جاتے ہیں اسی تناظر میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب جیسے مسائل پر قابو پانے اور سیوریج کے مین نالوں کی صفائی کے لیے واسا کو فنڈز مختص کیے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے ایم ڈی واسا کی سیٹ پر ایڈیشنل چارج عارضی تعینات افسر صحیح معنوں میں نالوں کی صفائی نہیںکروائی گئی۔جسکی وجہ سے سوئی گیس روڈ ڈی سی روڈ طارق اباد روڈ جناح روڈ و دیگر علاقے تھوڑی سی بارش سے ہی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایم ڈی واسا بارشی پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کروا کر واٹس ایپ کرنے میں مصروف عمل نظر اتے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے وسا کے اخراجات کا ایمان دارانہ اڈٹ کروایا جائے ۔ ایڈیشنل چارج پر تعینات ایم ڈی واسا کا موقف لینے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ کرنا گوارا نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن