حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)گذشتہ روز معمولی بارش کے بعد شہر کی اکثر شاہرائوں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشی پانی کو نکالنے کیلئے مون سون ریلیف کیمپ ٹھس ہوگئے۔اکثر علاقوں میں بارش کے بعد مکینوںکا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال بنا رہااور شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے افسران کو کوستے رہے۔
حافظ آباد: معمولی بارش سے سڑکیں گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
Jul 11, 2024