تعمیراتی منصوبوں میں کروڑ وں کی مبینہ کرپشن، ذ مہ داروں کیخلاف مقدمہ 

Jul 11, 2024

گوجرانوالہ+ کامونکی ( نمائندہ خصوصی)تھانہ اینٹی کرپشن نے ورلڈ بینک کے تعمیراتی منصوبوں میں پچاس سے ساٹھ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پر سی او میونسپل کمیٹی ،ایم او آئی،دوسب انجینئرز ،جونیئر کلرک اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو  مبشر اشفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دیکر موقف اختیار کیا کہ کامونکی کی تعمیر وترقی کیلئے ورلڈ بنک کے سوا دوارب روپے میونسپل کمیٹی کامونکی آئے ہیں ان میں سے کامونکی تا ماڑی روڈ جسکے ٹھیکے 60کروڑ روپے کے ہیں جس سے سڑک کے دونوں اطراف نالہ، کارپٹ روڈ ،لائٹس ،سیوریج پائپ اور مذبحہ خانہ تعمیر کروانا شامل ہے مگر ان تمام کاموں میں پرانا اور ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ہے اور زیادہ تر پرانے نالے کو پلستر کیا گیا ہے، سی او میونسپل کمیٹی کامونکی صوفیہ عاشق،ایم او آئی آصف فرزند،سب انجینئر عامر اسلم اور نوید نے ورلڈ بینک کے اربوں روپے کے منصوبے میں فرضی ٹھیکیدار کے ذریعے بل نکلوا کر 50سے 60کروڑ روپے ہڑپ کر لیے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات مکمل کرکے کرپٹ افسران کیخلاف مقدمہ درج کر نے کیساتھ سب انجینئر عامر اسلم ،سب انجینئر نوید اور ایم او آئی آصف فرزند کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں