شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)لیسکو کا شیخوپورہ سول لائن سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن‘ 200 بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں اور ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام کا شیخوپورہ میں پولیس سکیورٹی میں تین ہفتوں سے شروع ہونیوالے آپریشن کے دوران لیسکو سرویلنس ٹیموں کی ڈے اینڈ نائٹ کارروائیوں کے نتیجہ میں لیسکو سول لائن سب ڈویژن میں اب تک تقریباً 200 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پکڑے گئے، جن میں زمیندار بھی زرعی کنکشنوں پر کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پائے گئے، اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دینے اور مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں ایس ڈی او سول لائن کی سربراہی میں سرویلینس ٹیم کے انچارج رانا عتیق میٹر انسپکٹر شاہد اقبال،لائن سپرٹینڈنٹ رانا شبیر، میا ں صفدر عون عباس احسان احمد جمال دین اور یونین کے سرکل چیئرمین رانا شفیق احمد، ساجد چھینہ کرم شاہ سمیت دیگر اہلکار و افسر بھی موجود ہیں۔ایس ای شیخوپورہ سرکل نجم الحسن نے تمام ڈویژن کے ایس ڈی اوز کی میٹنگ میں کہاہے کہ لیسکو نے صارفین کو ہمیشہ بہتر سروس اور انکے مسائل کی حل کی طرف خصوصی توجہ دی ہے۔