ننکانہ صاحب(نامہ نگار) اے ایس پی سرکل ننکانہ صابرہ ایوب نے تھانہ واربرٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے، ایس ایچ او تھانہ واربرٹن سلیمان اعجاز پنوں و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے اے ایس پی سرکل ننکانہ صابرہ ایوب نے کہا کہ وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔