جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سرور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تقرر 3 ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا تھا جبکہ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔جسٹس عالیہ نیلم نے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی کو سپر سیڈ کیا۔

ای پیپر دی نیشن