محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے، آج شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، اس وقت شہر میں ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں 27 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔