امریکا 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجےگا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ  مئی کے بعد سے اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو  2ہزارپاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن