متعلق اجلاس کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : وزیراعظم فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائز یشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے : وزیراعظم ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہر سطح پر یقینی بنایا جائے : وزیراعظم کی ہدایت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری تمام اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے تمام منصوبوں کو ایک چھتری تلے لایا جائے : وزیراعظم کی ہدایت ایف بی آر انفورسمنٹ کا نظام بہتر کر کے محصولات میں اضافے کو یقینی بنائے : وزیراعظم کی ہدایت پاکستان کی تمام پورٹس پر کسٹمز آپریشنز کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں : وزیراعظم کی ہدایت کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں : وزیراعظم کی ہدایت کسٹمز ڈیوٹی کےبھرپور نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور آلات کا استعمال کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت کسٹمز کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جاری منصوبے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے : وزیراعظم کی ہدایت مس انوائسنگ کے حوالے سے تمام تر مسائل حل کئے جائیں: وزیراعظم کی ہدایت پاکستان کی صنعتوں اور مصنوعات کو تحفظ دینے کے لئے انڈر انوائیسنگ کا خاتمہ کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت انفورسمنٹ کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت شپنگ کے شعبے کے آپریشنز کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کا قیام عمل میں لایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت کسٹمز کے ویب بیسڈ ون کسٹمز (WeBOC) سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے : وزیراعظم کی ہدایت اجلاس پاکستان کسٹمز کے امور اور اصلاحات پر بریفنگ پاکستان کسٹمز کے معاملات مکمل طور پر خودکار نظام پر منتقل کئے جا چکے ہیں : بریفنگ کسٹمز نظام میں اصلاحات کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں : بریفنگ ان اصلاحات کے ذریعے نیا سسٹم لایا جائے گا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو گا : بریفنگ سال 2023-2024 میں درآمدات اور برآمدات کا 72.4 فیصد حصہ گرین چینل سے کلئیر کیا گیا : بریفنگ جولائی 2023 سے جون 2024 میں پاکستان کسٹمز نے ویلیو ایشن کنٹرولز کے ذریعے 240 ارب روپوں کا اضافی ریونیو حاصل کیا جو کہ پچھلے سال سے 80 فیصد زائد ہے : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، اٹارنی جنرل منصور اعوان ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک ،چئیر مین ایف بی آر زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس
Jul 11, 2024 | 14:04