کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا آئی سی یو 20 ماہ سے غیر فعال

 سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا  آئی سی یو  عملے کی کمی کے سبب 20 ماہ سے غیر فعال ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی یو غیرفعال ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، اسپتال میں آئی سی یو 2020 میں قائم کیا گیا تھا اور عملہ بھی بھرتی کیاگیا تھاجسے کورونا وبا کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عملے کی برطرفی کے بعد اکتوبر 2022 سے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا آئی سی یوغیر فعال ہے۔ دوسری جانب ایم ایس لیاقت آباد اسپتال ڈاکٹر عتیق قریشی کا کہنا ہے کہ اسپتال کے آئی سی یو میں طبی ساز و سامان موجود ہے، یونٹ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا تھا۔ڈاکٹر عتیق نے مزید کہا کہ محکمہ صحت سندھ سے آئی سی یو کےلیے ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز اوردیگر عملے کی بھرتی کی درخواست کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن