آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذر بائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی.زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔