ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت

کراچی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا کرنے کے لیے ای گیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت سامنے آئی۔سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ ای گیٹس سے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی اور مسافروں کو پاسپورٹ اسی گیٹس پراسکین کرنے ہوں گے۔اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے ٹینڈرجاری کردیا اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، پہلے مرحلےمیں کراچی، لاہور اور اسلام آبادایئرپورٹ پر یہ گیٹس نصب کیے جائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن