وفاق خیبر پختونخوا کو ایک سال میں 37 ارب روپے دینے پر آمادہ

اسلام آباد : وفاق کے پی کو ایک سال میں 37 ارب روپےدینےپر آمادہ ہوگیا اور نیٹ ہائیڈرل پرافٹ پر خیبر پختونخوا کا مطالبہ مان لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے واجبات پر خیبر پختونخوا کامؤقف درست قرار دے دیا.ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے پی کو ایک سال میں 37 ارب روپےدینےپر آمادہ ہوگیا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈرل پرافٹ پر خیبر پختونخوا کا مطالبہ مان لیا گیا، جس سے دو سال سے التوا کا شکار تنازع حل ہوگیا۔وفاق پرافٹ کی مد میں ماہانہ 1.5 کے بجائے 3 ارب ادا کرنے پر راضی ہوگیا ، پرافٹ کے واجبات کے درست تعین پر وفاق اور کے پی میں دو سال سے اختلاف تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مشیرخزانہ کےپی مزمل اسلم نے اس معاملے پر وفاق سے طویل مذاکرات کیے.مذاکرات میں وفاق سے سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری خزانہ بھی شریک ہوتے رہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے بھی وفاق اورکےپی کا تنازع ختم کرنےمیں اہم کردار اداکیا۔

ای پیپر دی نیشن