پاکستان سٹيل ملز، کے ای ايس سی، حبيب بینک اور يو بی ايل کی نجکاری سے متعلق خصوصی آڈٹ رپورٹس تيار کر لی گئی ہيں، جو جلد قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤئنٹس کميٹی ميں پيش کردی جائیں گی۔ 

Jun 11, 2010 | 00:30

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ياسمين رحمان کی صدارت ميں پبلک اکاؤئنٹس کميٹی کے اجلاس ميں آڈٹ حکام نے بتايا کہ منافع بخش سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے آڈيٹر جنرل آفس نے خصوصی آڈٹ مکمل کرليا ہے ۔ سيکرٹری نجکاری نے کميٹی کو بتايا کہ اتصالات انتظاميہ نے تين سو گيارہ املاک کے تنازعے پراسی کروڑ ڈالر کی قسط روک رکھی ہے، اتصالات انتظاميہ سے معاملے کے حل کے لئے بات چيت ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ڈاکٹرعبدالحفيظ شيخ جب وزيرنجکاری تھے اس وقت پی ٹی سی ايل کی نجکاری کا معاہدہ ہوا تھا لیکن  وہ معاہدے پر دستخط سے ايک دن قبل مستعفی ہوگئے تھے۔ پی اے سی نے ہيروکارڈز، سيف گيمز اورمبينہ گھپلوں کے حقائق جاننے کے لئے آئندہ اجلاس ميں پاکستان اولمپک ايسوسی ايشن کے چيئرمين جنرل ريٹائرڈ عارف حسن کو طلب کیا ہے۔ کميٹی نے سابق نگران وفاقی وزير شاہدہ جميل کو قواعد وضوابط سے ہٹ کر پورٹ قاسم اتھارٹی کے قوانين وضع کرنے کی مد ميں پندرہ لاکھ روپے کی ادائيگی کے خلاف کارروائی کی ہدايت کردی۔ جبکہ سی ڈی اے کی اراضی پر پاکستان سپورٹس کمپليکس کی تيرہ کروڑ اسی لاکھ روپے کی تجاوزات کو قانونی حیثيت دلوانے کے لئے دو ماہ کی مہلت دے دی گئی۔
مزیدخبریں