صوبہ خیبرپختونخوا کا مالی سال دوہزارگیارہ بارہ کے لئے تین سوارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ آج سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے اناسی ارب روپے رکھے گئے ہیں، جن میں سے سترفیصد رقم جاری سکیموں پرخرچ کی جائے گی جبکہ بیس فیصد حصہ موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری اورباقی ماندہ دس فیصد حصہ نئی ترقیاتی سکیموں پرخرچ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کی حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہی ہے تاہم موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن