میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شہر معارۃ النعمان میں ایک مجمع پر ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی گئی جس سے کئی مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ہلاکتوں کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام کی فوج شمال مغربی قصبے جِسر الشغور میں ٹینک اور بھاری اسلحہ لے کر داخل ہو گئی دوسری طرف امریکہ نے عام شہریوں کے خلاف حکومتی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ تشدد کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد قوم کو ایک خطرناک راستے پر لے جا رہے ہیں۔ اس بیان میں اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی بھی حمایت کی گئی ہے جس میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔