اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مصالحتی کمیشن پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ افغان وزیر داخلہ بسم اللہ محمدی نےبتایا کہ ملاقات میں معلومات کے تبادلے، بارڈر مینجمنٹ اور پاک افغان تعلقات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پروزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں تین ہفتوں میں پاک افغان سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم آپریشنل ہوجائے گا۔ ملاقات میں سفارتی پاسپورٹ کو ویزہ سے مستثنی قرار دینے پر بھی غور کیا گیا۔