بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کے باعث دیگرعلاقوں سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے راستے افغانستان میں نیٹو فورسز کو سپلائی بھی مکمل طور پر ہے۔دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو وفاقی بجٹ میں شامل نہ کرنا پشتونوں پر ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پشتون علاقوں کی زراعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے، مقررین نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہوگیا ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔