اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے کہا کہ بااختیار لوگ میری باتوں پر غصہ کرنے کے بجائے ان پر غور کریں۔ پاکستان کی بقا اور خودمختاری کی بات کروں گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ تنظیم کے قیام پر مقدمات قائم کئے گئے لیکن تین مرتبہ جیل بھیجے جانے کے باوجود معافی نامہ لکھ کر نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ اورکہاجاتا ہے کہ ایم کیو ایم ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے بنائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضمیر کا سودا کرلیتا تو فیکٹریوں کا مالک ہوتا، لیکن اپنے لئے کچھ نہیں کمایا ، تینتیس سالہ جدوجہد کے دور میں بڑی پیشکش کی گئیں۔