کراچی سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارتین سو پوائنٹس کی سطح اور کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز سے تجاوز کرگیا۔

بجٹ کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ کے پہلے ہفتے کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طورپرایک سو اکتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار تین سو اٹہترپوائنٹس پربند ہوا۔ رواں ہفتے مجموعی اوسط کاروباری حجم نو فیصد بڑھ کرگیارہ کروڑبیس لاکھ شیئرزرہا۔ مارکیٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس نہ ہٹانے کی خبرنے ابتدائی دو روزمارکیٹ کو پریشر میں رکھا لیکن دوسری طرف کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہ کرنے، سیمنٹ پرایکسائز ڈیوٹی میں چھوٹ اوردیگرٹیکسز کی شرح میں کمی نے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا۔ دوسری طرف رواں ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اوربیرون ملک سرمایہ کاروں نے اس ہفتے سترلاکھ ڈالرز مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔ مقامی سرمایہ کاروں نے ایک ہفتے کے دوران بائیس کروڑساٹھ لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی جس پر اوسط شرح سود پندرہ اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن