لاہورکی مقامی عدالت نے اغواء کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمران نذير کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدايت کردی۔

Jun 11, 2011 | 14:37

سفیر یاؤ جنگ
عمران نذير کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہورميں ايڈيشنل سيشن جج شاہدہ سعيد نے کی۔ فاضل عدالت کو بتايا گيا کہ عمران نذيرپردو ساتھيوں کے ہمراہ مزنگ چونگی کے علاقے سے سہيل شاکرنامی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کا الزام ہے، ملزم پوليس سے تعاون کرنا چاہتا ہے تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے اس کی عبوری ضمانت منظورکرلی جائے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدايت کرتے ہوئے ملزم کو بائيس جون کو دوبارہ طلب کرليا۔
مزیدخبریں