اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ائر مارشل فرحت حسین کو وائس چیف آف ائرسٹاف مقرر کر دیا ہے۔ پاک فضائیہ میں ائرچیف کے بعد یہ دوسرا بڑا منصب ہے۔ فضائیہ کے بیان کے مطابق ائر مارشل فرحت حسین نے چھ مارچ 1977ءمیں جنرل ڈیوٹی پائلٹ کے طور پر فضائیہ میں کمشن حاصل کیا تھا۔ انہوں نے مختلف لڑاکا سکواڈرن کی قیادت کی۔ وہ پاکستان اےروناٹیک کمپلےکس بورڈ کامرہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔