وفاقی حکومت ”غریبوں کا ڈیٹا“ نہیں دے رہی: سیکرٹری خزانہ پنجاب

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے کے غریبوں کو سبسڈی مہیا کرنے اور انکی دال روٹی آسان بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے ”غریبوں کا ڈیٹا“ طلب کرلیا۔ یہ بات سیکرٹری خزانہ پنجاب طارق باجوہ نے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتائی۔ سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا منگوایا تھا جو وہ نہیں دے رہے۔ ڈیٹا مل جاتا تو سبسڈی غریبوں کو براہ راست دی جاسکتی تھی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مسلسل تنقید کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن