جان کیری کا دورہ پاکستان حکومت ڈرون حملے بند کرائے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری26 جون کو اسلام آباد آئیں گے۔ پاکستان کا ان کے دورہ میں ڈرون حملوں کا معاملہ پوری شدت سے اٹھانے کا فیصلہ۔ حملوں کی بندش کا مطالبہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا میں تعاون کےلئے مددگار ثابت ہو گا: مبصرین کی رائے۔ پاکستانی حکومتوں کی بار ہا مذمت اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود گذشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی حکومت اور عوام کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ جب چاہے اپنے مطلوبہ اہداف پر حملے کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اب نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد امریکی وزیرخارجہ پہلے دورے پر پاکستان آ رہے ہیں تو ہماری حکومت کو چاہئے کہ وہ امریکہ وزیر خارجہ سے مذاکرات میں کھل کر ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرے اور اگر اس سلسلے میں امریکہ سے مشرف دور میں کوئی معاہدہ ہوا ہے تو اسے ختم کیا جائے۔ کیونکہ یہ حملے پاکستان کی حاکمیت اور سالمیت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہیں اور اس کے ردعمل میں سب سے زیادہ نقصان بھی پاکستان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کی حکومت اپنے اور عوام کے جذبات اور احساسات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا جائے کہ امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان سے پرامن انخلا کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان پر ڈرون حملے بند کئے جائیں ورنہ مشتعل عوام پاکستان کے راستے انخلا کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ اگر حکومت نے جان کیری کے دورے میں ڈرون حملوں پر مضبوط موقف اختیار نہ کیا اور یہ سلسلہ بند کرانے میں پیش رفت نہ دکھائی تو امریکہ مخالف سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔ جس کا نتیجہ جمہوری نظام کےلئے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...