”ضمنی الیکشن“ قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار فائنل اسد عمر اسلام آباد، عائلہ ملک میانوالی سے حصہ لینگی: آئی این پی کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کےلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے چھوڑی جانے والی دو جبکہ مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے چھوڑی جانے والی ایک نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کےلئے منصوبہ بندی کرلی جس کے تحت این اے ون پشاور سے ٹکٹ باچا کان کے نواسے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما گل باچا خان، این اے 48 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر اور عمران خان کی آبائی نشست پر عام انتخابات میں ان کی میانوالی میں کمپئین انچارچ اور سابق ایم این اے عائلہ ملک کو انتخاب لڑایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...