اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیلئے سہولت کا اعلان کردیا ہے‘ ٹیکس نادہندگان اصل رقم جمع کرا دیں‘ تمام جرمانہ معاف کردیا جائے گا‘ جرمانوں کے بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرانے کی سہولت 30 جون تک ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیلئے ایک اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان اصل رقم جمع کرا دیں تو جرمانہ معاف کردیا جائے گا۔ بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرانے کی یہ سہولت 30 جون تک ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ سہولت ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کیلئے نہیں ہے۔