چیف جسٹس نے ٹھٹھہ کے رہائشی کو حبس بےجا میں رکھنے اور اسکے بیٹے کو قتل کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے ٹھٹھہ کے رہائشی حاجی عبدالحمید ان کے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور بعد میں فائرنگ کرکے قتل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حاجی عبدالحمید نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے سیل سے اپیل دائر کی ہے کہ انہیں بیٹے اور ساتھیوں سمیت ٹھٹھہ کے پولیس حکام اور دیگر ملزمان نے حبس بے جا میں رکھا بعد میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کے ساتھیوں اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ انہوں نے اپیل میں کہا کہ ملزمان نے ان کے جائیداد پر بھی قبضہ کر لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کو دو ہفتوںکے اندر رپورٹ داخل کرانے کی ہدایت دیدی۔ چیف جسٹس نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد کیخلاف اپیل پر بھی نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...