اسلام آباد (پ ر) پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سرعام دھاندلی کی گئی تھی۔ مولانا فضل الرحمن اور انکے حامیوں نے پولنگ کے دوران ضوابط کی دھجیاں اڑائیں مگر الیکشن کمشن اور متعلقہ حکام اس سے لاعلم رہے۔ اس معاملے پر الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا کہ انہیں پہلے ہی شبہ تھا کہ انتخابات شفاف نہیں ہونگے کیونکہ انکو پارٹی کا ٹکٹ جاری کرنے پر اعتراض لگا دیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مولانا کا کوئی دین ایمان نہیں ان کا سب سے اتحاد ہو جاتا ہے جو اپوزیشن میں بھی جا بیٹھے ہیں۔