مستونگ + کوئٹہ (آئی این پی+آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی کارروائی میں 7 سکیورٹی اہلکار طارق، رمضان، نصیر، خالد عزیز، ثقلین اور فہیم زخمی ہوئے جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ادھر پنجگور میں پنجگور کے علاقے پرون میں نامعلوم افراد سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا جس سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا جوابی کارروائی پر ایک حملہ آور کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔