افغان فورسز کا نارواسلوک، بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند کر دی

کوئٹہ (ثناءنیوز) بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے افغان پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ناروا سلوک کے خلاف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند کر دی۔ آل بلوچستان گڈذ ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نور محمد کے مطابق افغانستان کی حدود میں پاکستان کنٹینرز اور ٹرکوں کے ڈرائیورز کو افغان پولیس اور سکےورٹی فورسز کے اہلکار تنگ کرتے ہوئے ان سے ہزاروں روپے بھتہ لیتے ہیں۔ہتک آمیز رویہ روا رکھنے کے علاوہ ڈرائیوروں کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے ہیں جسکے خلاف ٹرانسپورٹرز نے پاک اور افغان حکام سے کئی بار ملاقات کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر اب ٹرانسپورٹر نے مبجورا افغان ٹرانز ٹریڈ لے جانے والے سینکڑوں ٹرک چمن ، قلعہ عبداللہ اور میزئی اڈے کے مقام پر روک لئے ہیں اور احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا۔جب تک انہیں افغانستان میں تحفظ نہیں دیا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن